WHAT ARE YOU LOOKING FOR?

Article

امریکی حکومت کی مالی اعانت سے کراچی کے 24 طلبہ و طالبات ناسا کے خلائی کیمپ میں شامل

امریکی حکومت کی مالی اعانت سے کراچی کے تین اسکولوں سے تعلق رکھنے والے 24 طلبہ و طالبات امریکی خلائی و راکٹ سینٹر کے خلائی کیمپ میں حصہ لے رہے ہیں۔ یہ خلائی کیمپ امریکی ریاست الاباما کے شہر ہنٹس ول میں واقع ہے۔

اس سرگرمی کا انعقاد امریکی قونصلیٹ جنرل کراچی اور داؤد فاؤنڈیش کے باہمی تعاون سے کیا گیا جس کا مقصد کراچی کے 50 اسکولوں میں سائنس، ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اور ریاضی (اسٹیم) کی تعلیم کو فروغ دینا ہے۔