WHAT ARE YOU LOOKING FOR?

Article

گوئے انسٹیٹیوٹ اور ٹی ڈی ایف کے اشتراک سے سائنس شو کراچی

(اسٹاف رپورٹر ) میگ نیفائی سائنس سینٹر میں گوئٹے انسٹیٹیوٹ اور ٹی ڈی ایف کے اشتراک سے کراچی میں سائنس شو کا انعقاد کیا گیا جس میں جرمن سائنس انٹر ٹینر نے مختلف سائنسی تجربات کا مظاہرہ کیا، تفصیلات کے مطابق میگ نیفائی سائنس سینٹر میں کوئے انسٹیٹیوٹ اور ٹی ڈی ایف کے اشتراک سے سائنس شو کا انعقاد کیا گیا، شو میں جر من انٹر ٹینز جو آخم ہیکر نے بچوں کو مختلف سائنسی تجربات کر کے دکھائے، منفر دانداز میں پیش کیے گئے سائنسی تجربات کو بچوں نے خوب پسند کیا جرمن سائنس انٹر ٹینز جو آخم ہیکر نے کہا کہ مجھے سائنس میں مختلف تجربات سے سیکھنا اور سکھانا بے حد پسند ہے، تھائی لینڈ سے الاسکا، ایتھوپیا سے سائبیریا تک دنیا بھر کا سفر کرتے ہوئے اب جنوبی ایشیا کے وزٹ میں کر اپنی میرا پہلا اسٹیشن ہے، مہمان خصوصی جر من قونصل جنرل ڈاکٹر رو دیگر لوٹز نے کہا کہ سائنس کی ترقی سے ہی دنیا تیزی سے بدلی ہے